5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
شمالی افغانستان میں بڑے آپریشن کی ضرورت ہے،نیٹو کمانڈر
جنگ نیوز -
قندھار …جنگ نیوز…افغانستان میں تعینات نیٹوفورسز کے ایک اعلی? عہدیدار نے ملک کے شمالی علاقوں میں مزاحمت کاروں کے خلاف ایک بڑے آپریشن کی ضرورت پر زور دیا ہے? افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں تعینات نیٹو فورس کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل برونو کا سڈورف نے گزشتہ روز بتایا کہ شمالی افغانستان میں مزاحمت کاروں کے خلاف ایک بڑی فوجی کارروائی ناگزیر ہے? انہوں نے کہاکہ اس سال کے دوران شمالی افغانستان میں صورتحال بہتر ہوئی ہے، ہماری کوشش جاری ہے اور اس علاقے میں ہلمند یا مستقبل قریب میں قندھار میں مجوزہ آپریشن کی طرز پر ایک بڑی فوجی کارروائی ناگزیر ہے? واضح رہے کہ شمالی افغانستان میں ملک کے مشرقی اور جنوبی صوبوں کے برعکس حالات نسبتاً بہتر ہیں تاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران ان علاقوں میں بھی طالبان نے اپنی سرگرمیاں شروع کی ہیں? چند ہفتے قبل شمالی افغانستان کے صوبہ قندوز میں مزاحمت کاروں کے حملے میں 7 جرمنی فوجی ہلاک ہوگئے تھے?