5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ملک بھر میں بڑی صنعتوں میں ترقی کی شرح12.17 فیصد رہی
جنگ نیوز -
کراچی …ملک میں روزگار بڑھنے کے مزید مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے، کیونکہ چار سال بعد مارچ2010 کے دوران ملک بھر میں بڑی صنعتوں میں ترقی کی شرح12.17 فیصد رہی جو اسی عرصے میں گذشتہ سال مارچ میں منفی20.7 فیصد رہی تھی?وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشماریات کے مطابق فروری کے مقابلے مارچ2010 میں بڑی صنعتوں میں ترقی کی شرح میں1.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا? اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مارچ کے دوران ملک بھر میں صنعتوں میں ترقی کی اوسط شرح4.36 فیصد رہی جو اسی عرصے میں گذشتہ سال7.67 فی صد منفی رہی تھی?ماہرین کے مطابق صنعتوں میں بہتری معیشت میں حقیقی ترقی کا باعث بنے گی جبکہ زراعت کے شعبے میں تھوڑی بہت گراوٹ دیکھی جارہی ہے جو رواں مالی سال ترقی کی شرح کو متاثر کرسکتی ہے?