تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

آزاد عدلیہ کی مہم میں سکھر کے وکلا کا کردارسب سے اہم ہے،سرمد جلال عثمانی

جنگ نیوز -
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سرمد جلال عثمانی نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ کی جانے والی مہم میں سکھر کے وکلا کا کردارسب سے اہم ہے کیو نکہ عدلیہ کی آزادی کی تحریک سکھر سے ہی شروع ہو ئی تھی?سکھر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس سرمد جلال عثمانی نے کہا کہ وکلا برادری نے آزادعدلیہ کے لیے جو مشکلات برداشت کی ہیں وہ جذبہ خراج تحسین کے لائق ہے ?انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ ماضی کو بھول جانا چاہیے لیکن اب ہمیں لوگوں کو انساف کی فراہمی کا مشن پورا کر نا ہوگا?انہوں نے کہاکہ عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہم سے جو توقعات ہیں وکلا برادری اور جج صاحبان ان پر پورا اترنا ہوگا?چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہاکہ صوبے میں جہاں جہاں سول ججز کی آسامیاں خالی ہیں ان کو پرکیا جائے گا تاکہ مقدمات جلدحل کیئے جاسکیں اور لوگوں کو انصاف ملے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.