5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے اتحاد سے لوگوں کے دل جلتے ہیں، رحمن ملک
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے اتحاد سے کئی لوگوں کے دل جلتے ہیں تاہم یہ اتحاد قائم رہے گا اور سامنے آنیوالے مسائل کو اتحاد میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا ?انہوں نے یہ بات پارلے منٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی ? وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان اتحاد برقرار رہے گا? سیاست میں چھوٹے بڑے مسائل آتے رہیں گے اور ہم ان مسئلوں کو اتفاق سے حل کرتے رہیں گے ?انہوں نے کہا کہ الطاف حسین سے ہمارا دوستی کا رشتہ ہے اور ایم کیو ایم محب وطن جماعت ہے ، جس کی خدمات قوم کے سامنے ہیں? نیویارک ٹائم اسکوائر بم حملہ سازش کیس میں ملوث فیصل شہزاد کی انکوائری رجسٹر ہوچکی ہے اور اس کی انوسٹی گیشن پاکستانی قوانین کے مطابق ہورہی ہے اور کسی باہر کی ایجنسی یا بیرونی عناصر کو اس کی تحقیقات کرنے کی اجازت نہیں ?وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان یو ایس اتھارٹی کو فیصل شہزاد کی تحقیقات میں ہر قسم کا تعاون کریگا لیکن تحقیقات پاکستانی ایجنسیاں ہی کرینگی ?