تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ٹی 20کپ: ویمنز ٹیم نامراد لوٹ آئی، قوم سے دعائیں نہ کرنے کا گلہ

جنگ نیوز -
کراچی …ویسٹ انڈیز میں ہونیوالے ویمنز ورلڈ ٹی 20میں شرکت کے بعد پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، کپتان ثنا میر نے گلہ کیا کہ قوم نے ان کیلئے دعائیں نہیں کی ?پاکستان کی14رکنی ٹیم جناح ٹرمینل کراچی پہنچی،تو ہر کھلاڑی کے چہرے سے مایوسی صاف جھلک رہی تھی،جیت تو دور کی بات کوئی کھلاڑی نصف سنچری تک اسکور نہ کرسکی،کیوی ٹیم کے سامنے توپوری ٹیم65رنز ہی بناکر آؤٹ ہوگئی? کپتان ثنا میر اور نائب کپتان نین عابدی کہتی ہیں کہ نہ قوم کی دعائیں ملیں اور نہ ہی تیاری کیلئے انٹرنیشنل میچزکا تجربہ اور قسمت بھی ساتھ چھوڑ گئی? پاکستان ویمنز ٹیم نے پانچ وارم اپ میچز کھیلے صرف دو میں کامیابی ملی جبکہ ورلڈ ٹی 20میں تو تینوں ہی میچزمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا،ٹیم کے کوچ منصور رانا اور منیجر عائشہ کا شکوہ ہے کہ حالات کی وجہ سے غیر ملکی ٹیمیں پاکستان نہیں آئیں،جس کی وجہ سے تیاری نہ ہوسکی?ماضی میں بھی پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی انٹر نیشنل میچز نہ ملنے کا شکوہ کرتی نظرآتی رہی ہیں،لیکن نہ ہی پی سی بی نے ان کی بات سنی اور نہ ہی کھلاڑی وعدوں پر پورا اتر رہی ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.