5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ملک میں چینی کے 80 ہزار ٹن سے زائد ذخائر موجود ہیں،وزیر تجارت
جنگ نیوز -
اسلام آباد…جنگ نیوز… وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ ملک میں اس وقت چینی کے 80 ہزار ٹن سے زائد کے ذخائر موجود ہیں جبکہ ای سی سی کے فیصلے کی روشنی میں 12 لاکھ ٹن چینی کی درآمد جون تک مکمل ہو جائے گی، دہشت گردی کیخلاف جنگ کی وجہ سے پاکستان کو 40 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے، یہ نقصان پورا کرنے کیلئے ہم امریکہ اور یورپی یونین کی منڈیوں میں رسائی کے خواہشمند ہیں? جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے کہا کہ چینی کی درآمد کا اوپن ٹینڈر کیا جاتا ہے، کم سے کم نرخ پر یہ چینی درآمد کی جاتی ہے? 10 مئی 2010ء کو ٹی سی پی کے پاس چینی کا ذخیرہ 80 ہزار 948 میٹرک ٹن تھا? ای سی سی نے 12 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی ہدایت کی ہے? 5 لاکھ 75 لاکھ ٹن درآمد کیلئے پہلے ہی آرڈر دیئے جا چکے ہیں اور باقی 6 لاکھ 25 ہزار ٹن چینی جون 2010ء تک آ جائے گی? اس وقت ہمارے پاس 80 ہزار ٹن سے زائد ذخیرہ موجود ہے? انہوں نے بتایا کہ مئی کے اختتام تک 9 لاکھ 71 ہزار ٹن چینی پہنچ جائے