5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کرینہ کپور نے لوگوں کو رُلادیا
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…گذشتہ دنوں کرن جوہر کی فلمStepmomکی شوٹنگ کے دوران اداکارہ کرینہ کپور کی لازوال اداکاری نے سب کو رونے پر مجبور کردیا?کرینہ کپور نے دل کو چھونے والے مناظر کو حقیقی رنگ دیتے ہوئے بغیر کسی ری ٹیک کے نہایت عمدگی سے مکمل کروادیا?سیٹ پر موجود کسی بھی شخص کو توقع نہیں تھی کہ کرینہ کپور سین کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے اسے اتنی گہرائی میں جاکر صرف ایک ہی ٹیک میں عکس بند کروا سکیں گی?اس سین کے بعد ناصرف سب کی آنکھوں میں آنسو آگئے بلکہ کرینہ کپور نے کرن جوہر کے ساتھ ساتھ فلم کی پوری ٹیم سے بے پناہ داد بھی وصول کی?