5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ملائیشیا میں پولیس چیف کی چوری شدہ گاڑی معافی نامہ کے ساتھ واپس
جنگ نیوز -
کوالالمپور…سی ایم ڈی… پاکستانی پولیس کی ”کارکردگی“ سے سب بخوبی آگاہ ہیں لیکن پولیس خواہ پاکستان کی ہو یا دنیا کے کسی اور ملک کی ان کا کام تقریباً یکساں ہی ہوتا ہے اور لوگوں کو ان کے تصورسے ہی خوف آتاہے? تاہم ملائیشیا کی پولیس اس معاملے میں پاکستانی پولیس سے کہیں آگے نظر آتی ہے جبھی گزشتہ دنوں چوروں نے مقامی پولیس چیف کی چوری شدہ گاڑی نہ صرف واپس کردی بلکہ تحریری معافی بھی مانگی?پولیس چیف خالد ابوبکر کی گاڑی اس وقت چوری ہوگئی جب گاڑی کا ڈرائیور ناشتہ کرنے گیا ہواتھا?جیسے ہی چوروں کو اس بات کا پتا چلا کہ یہ گاڑی ایک پولیس افسر کی ہے تو وہ اسے پولیس اسٹیشن کے قریب ہی چھوڑ کر چلے گئے اور گاڑی کی ونڈ اسکرین پر معافی نامہ چسپا ں کردیاجس پر لکھا تھا ”Sorry police, wrong target“ ?