5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بغداد :بم دھماکے، دوعراقی فوجیوں سمیت 10افرادہلاک
جنگ نیوز -
بغداد…بغداد میں بم دھماکوں میں دوعراقی فوجیوں سمیت 10افرادہلاک ہوگئے ?غیر ملکی خبررساں ادارے نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ بغداد کے صدر سٹی میں ایک مشہور کیفے کے قریب پارکنگ میں کھڑی کار میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں8 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،جبکہ32افراد زخمی ہوگئے?دھماکے سے کیفے اور تین قریبی مکانات تباہ ہوگئے? پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت وہاں بڑی تعداد میں نوجوان جمع تھے? زخمیوں کو امام علی اسپتال منتقل کیا گیا?دوسری جانب بغداد کو محمدیہ کو ملانے والی سڑک پر نصب دھماکا خیز مواد ناکارہ بناتے ہوئے دو عراقی فوجی ہلاک اور سات زخمی ہوگئے?ایک اور واقعہ میں وسطی بغداد کے علاقے پولیس کی گاڑی کو بم سے نشانہ بنایا گیا ، جس میں سات افراد زخمی ہوگئے?