5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
روبوٹک ہاتھوں کی مدد سے ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے والا پہلا شخص
جنگ نیوز -
ویانا…سی ایم ڈی…آسٹریا سے تعلق رکھنے والے22سالہ شخص Christian Kandlbauerنے روبوٹک ہاتھوں کی مدد سے ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے?Christian چار سال سال قبل ایک حادثے کے نتیجے میں اپنے دونوں ہاتھوں سے محروم ہوگیا تھا جس کے بعد ڈاکٹروں نے اس کے جسم میں 20ہزار برقی والٹ والے دو مصنوعی روبوٹک ہاتھ نصب کردیے تھے?Christianنے اپنے انہی روبوٹک ہاتھوں کو اپنے دماغی اشاروں کی مدد سے حرکت میں لاکرڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرکے یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے شخص ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے?