5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
نئے بجٹ میں ترقیاتی کاموں پر 300ارب اخراجات کا تخمینہ
جنگ نیوز -
کراچی …آیندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی کاموں پر300 ارب روپے خرچ کیے جانے کا تخمینہ ہے جو رواں مالی سال سے50 ارب روپے زائد ہے جبکہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے لیے10 ارب روپے رکھنے تخمینہ لگایاگیا ہے? وزات خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ آیندہ مالی سال کے بجٹ میں پیپلز ورکس پروگرام اول کیلئے5 ارب اور پیپلز ورکس پروگرام دوئم کیلئے30 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کا تخمینہ ہے جبکہ مختلف وزارتوں کو170 ارب اور محکموں کو50 ارب روپے ترقیاتی کاموں کیلئے دیئے جائیں گے? پانی و بجلی کے لیے 20 ارب اور سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے لیے30 ارب روپے خرچ کرنے کا تخمینہ لگایا گیاہے? وفاقی بجٹ سے آزاد جموں کشمیر کے لیے15 ارب، شمالی علاقہ جات کے لیے 10 ارب اور فاٹا کے لیے 10 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے جانے کا تخمینہ لگایاگیاہے?