5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پنجاب بینک فراڈ کا مرکزی ملزم ہمیش خان کل پاکستان لایا جائیگا
جنگ نیوز -
واشنگٹن…بینک آف پنجاب فراڈاسکینڈل کے مرکزی کردارہمیش خان کوواشنگٹن میں نیب حکام کے حوالے کردیاگیاہے، وہ کل پاکستان پہنچیں گے? ترجمان نیب غزنی خان کے مطابق نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل راجاعامرعباس، ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان خان اور پاکستانی قونصل خانے کے معین حبیب بھی ہمیش خان کے ساتھ کل اسلام آبادپہنچیں گے، ہمیش خان نو ارب روپے فراڈ کیس میں پاکستان کو مطلوب تھے? سپریم کورٹ نے اس معاملے کا نوٹس لے کر شریک ملزمان کو بیرون ملک سے لانے کاحکم دیاتھا?