تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ریلوے کا بحران شدید،16ٹرینیں بند، 2دن کا ڈیزل باقی رہ گیا

جنگ نیوز -
لاہور…جی ایم ریلوے اشفاق خٹک نے بتایا ہے کہ خسارے میں چلنے والی 120ٹرینوں میں سے16کوبندکردیا گیاہے اورکرایوں میں اضافے کیلیے تجویزحکومت کو بھیج دی ہے?جیونیوزکے نمائندے امین حفیظ سے گفتگو میں جی ایم ریلوے کا کہناتھا کہ مالی بحران کی وجہ سے ادارے کے پاس صرف دو دن کا ڈیزل رہ گیا ہے?انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے اورڈیزل کی کمی کے باعث مجبورا ٹرینیں بند کرناپڑیں? ریلوے نے گذشتہ دوسال سے کرایوں میں ا ضافہ نہیں کیاجبکہگزشتہ چاربرسوں میں ڈیزل کی قیمت30سے75روپے فی لٹر تک پہنچ گئی ?اشفاق خٹک نے مزید بتایا کہ ریلوے کوخسارے سے نکالنے کیلئے خسارے کی ٹرینیں بند کرنا مجبوری ہے،جبکہ ادارے کومنافع بخش بنانے کیلئے روڈ میپ منظوری کے لئے حکومت کو بھجوادیا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.