5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
چلی:گرفتار پاکستانی سعید الرحمان کے اچھے کردار اور شرافت کی گواہی
جنگ نیوز -
سان تیاگو…چلی میں گرفتار پاکستانی نوجوان کے ساتھ ہوٹل میں کام کرنے والے اس کے ساتھیوں اور مالک مکان نے اس کے اچھے کردار اور شرافت کی گواہی دی ہے ? اٹھائیس سالہ سعید الرحمان خان کو چار روز پہلے چلی کے دارالحکومت سان تیاگو میں امریکی سفارت خانے سے گرفتار کیا گیا تھا ? سفارت خانے میں سکیورٹی چیک پوائنٹ سے گذرنے کے دوران اس کے ہاتھوں اور سامان پر بارودی مواد کے ذرات کی نشاندہی ہوئی تھی ? سعید کا کہنا ہے کہ اسے ویزے کی تجدید کیلئے سفارت خانے بلایا گیا تھا اور نہیں معلوم کہ بارودی مواد کے ذرات کہاں سے اس کے ہاتھوں اور کپڑوں پر آئے ? سعید الرحمان سان تیاگو کے ایک ہوٹل میں کام کرتا تھا ? ہوٹل کے استقبالیہ کے سربراہ ایلیکس گارشیا ، سعید کے دوسرے ساتھیوں ، دوستوں اور مالک مکان گونزیلو کا کہنا ہے کہ سعید الرحمان بہت شریف ، خاموش طبع ، شائستہ مزاج ، اور اپنے ساتھیوں میں بہت مقبول ہے ? وہ کسی بھی طرح دہشت گرد نہیں لگتا اور اس کی گرفتاری کی خبر حیران کن ہے ? چلی میں پاکستانی سفیر برہان الاسلام کا کہنا ہے کہ وہ سعید الرحمان کی قانونی معاونت کی جائے گی ?