5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو بھاگنے نہیں دیں گے،وزیر اعظم
جنگ نیوز -
بورے والا…بینظیربھٹوکی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی اور ان کے قاتلوں کو بھاگنے نہیں دیں گے،اس بات کا اعلان وزیراعظم گیلانی نے بورے والا میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب میں کیا ?ان کا کہنا ہے کہ تمام ادارے اپنے دائرہ کارمیں رہتے ہوئے کام کریں گے،تمام سیاسی قوتوں کوساتھ لیکرچلیں گے?عوامی نمایندوں کامشن اورمنشورمکمل کرینگے جبکہ شہیدبھٹوکادیاہواآئین بحال کردیا ہے اب اسکاتحفظ بھی کرینگے،ہم نے ذوالفقارعلی بھٹوکے آئین کی واپسی کاوعدہ بھی پوراکیا?عدلیہ نے بڑی قربانیاں دی ہیں،بلوچ بھائیوں کوان کے حقوق دیں گے?صدرزرداری نے14سال اورمیں نے5سال قیدکاٹی?ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات جاری رکھیں گے?