5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پی آئی اے،اسٹیل ملز اور ریلوے قومی خزانے پر بوجھ ہیں،وزیر نجکاری
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر نجکاری وقاراحمدخان نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ پی آئی اے،اسٹیل ملز اور ریلوے جیسے ادارے قومی خزانے پر بوجھ بنے ہوئے ہیں، ان کی تشکیل نو کرکے ان کی استعداد کار بڑھائی جائے گی? انہوں نے وقفہ سوالات کے دوران بتایاکہ مشترکہ مفادات کونسل نے55قومی اداروں کی نجکاری کیلئے سفارش کی ہے ، اتصالات سے80کروڑ ڈالرز کی وصولی کیلئے مذاکرات جاری ہیں? وزارت داخلہ کی جانب سے ایوان کوبتایاگیاکہ موجودہ دور حکومت میں کسی غیرملکی کو اسلحہ لائسنس نہیں دیا گیا?