تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سندھ میں خالی سینیٹ کی نشست پر انتخاب2 جون کو ہوگا

جنگ نیوز -
کراچی …شوکت ترین کے استعفے کے بعد سینیٹ میں سندھ کی خالی نشست پر انتخاب 2 جون کو ہوگا?صوبائی الیکشن کمشنر سونا خان بلوچ نے بتایا کہ نامزدگی کیلئے فارم انیس اور بیس مئی کو حاصل اور جمع کرائے جاسکیں گے?جانچ پڑتال اکیس مئی کو ہوگی چھبیس مئی کو اپیل اوراٹھائیس مئی کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی ??سینیٹ کی سندھ سے شوکت ترین کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر پولنگ دو جون کو ہوگی جس میں سندھ اسمبلی کے اراکین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے?اس سے قبل اس سیٹ پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے مشترکہ طورپر شوکت ترین بلامقابلہ سینیٹرمنتخب ہوئے تھے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.