5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سپریم کورٹ: بنکرز سٹی ہاؤسنگ کیس،3 ملزمان کمرہ عدالت سے گرفتار
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے این آر او فیصلے میں احتساب عدالتوں اور پراسیکیوٹرز کی تعداد بڑھانے کے حکم پر نیب سے عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ہے ، عدالت نے اسلام آباد کے بنکرز سٹی ہاؤسنگ کیس میں ملوث تین ملزمون کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے انہیں کورٹ روم سے گرفتار کرادیا ہے ?چیف جسٹس افتخارچوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے بنکرز سٹی ہاوسنگ کیس کی سماعت کی?اس مقدمے میں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ہاؤسنگ منصوبے پر50کروڑروپے خرچ کئے جبکہ لوگوں سے ڈھائی ارب روپے وصول کئے?ایڈیشنل پراسکیوٹرجنرل نیب اکبر تارڑنے بتایا کہ انہوں نے ایک ہفتہ قبل چارج سنبھالا ہے اور وہ قانون کی پاسداری کریں گے?اس پر جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے ریمارکس میں کہا کہ ایسا بیان دینے والے کی شام کو ٹی وی پر استعفی? کی پٹی چل جاتی ہے ، جسٹس غلام ربانی نے کہا کہ نیب پراسکیوٹرز سے تعاون کیوں نہیں ہورہا، وہ مقدمات کی سماعت ملتوی کرانے پر کیوں مجبور ہیں? چیف جسٹس نے ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل کو کہا کہ وہ تین دن میں احتساب عدالتوں کی ضروریات اور موجود سہولیات پر رپورٹ پیش کریں ، بعد میں عدالت نے بنکرز سٹی ہاؤسنگ کیس میں ملوث تین ملزمان راحت محمود، فاروق انصاری اور محمد اختر کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ، عدالت نے ٹرائل کورٹ کو اس ریفرنس کی سماعت جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی?