5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کالاڈھاکہ میں سرچ آپریشن،60مشتبہ افراد گرفتارہوگئے، میاں افتخار
جنگ نیوز -
پشاور…وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ کالا ڈھاکہ میں سرچ آپریشن کے دوران ساٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے?وہ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے? انہوں نے کہا کہ کالا ڈھاکہ میں سرچ آپریشن 25 رکنی جرگے سے مشاورت کے بعد کیا جا رہا ہے? انہوں نے کہا کہ آپریشن میں ساٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا? جن میں محمد امین نامی دہشت گرد کا بھائی بھی شامل ہے? وزیر اطلاعات نے بتایا کہ صوبے میں حالات بہتر ہوتے ہی بلدیاتی انتخابات کرائیں جائیں گے انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی تشکیل عوامی نیشنل پارٹی کے لئے خطرہ نہیں ہے?