5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
آرمی سرجن جنرل کیس کے9 ملزمان بھی بری ہوگئے
جنگ نیوز -
راولپنڈی …راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاک فوج کے سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل مشتاق احمد بیگ پر خود کش حملے کے ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا کرنے کاحکم دیاہے?خصوصی عدالت نمبر دو کے جج راجا اخلاق نے تھانہ آراے بازار کی حدود میں25فروری2008 میں پیش آنیوالے دہشت گردی کے اس کیس کا فیصلہ سنایا?رہا ہونے والے نوملزمان میں ڈاکٹر عبدالرزاق، محمد ندیم، محمد نعیم، محمد رضوان، محمد الیاس، محمد سرفراز، ذیشان خلیل، فیصل احمد اور اسامہ نذیر شامل ہیں?دہشت گردی کے اس واقعے میں لیفٹیننٹ جنرل مشتاق بیگ، ان کا ڈرائیور، محافظ اور ایک خاتون سمیت آٹھ افراد شہید ہو گئے تھے?