تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 4نشستوں پر ضمنی انتخاب،مہم کا آخری دن

جنگ نیوز -
مظفر گڑھ +فیصل آباد…قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 178مظفر گڑھ تین اور پنجاب اسمبلی کے حلقوں پی پی 259مظفر گڑھ 9اور پی پی 63فیصل آباد کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ ہفتہ کوہوگی،جبکہ انتخابی مہم کیلئے آج آخری دن ہے اورآج رات12بجے سے پہلے تمام پارٹیز اپنے انتخابی جلسے ختم کر دینگی? الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے ان حلقوں میں انتخابات پر امن طورپر منعقد کر انے کیلئے رینجرز کی خدمات حاصل کرلی ہیں جو پولیس کے ساتھ حساس علاقوں میں گشت کرینگے اور صورتحال پر نظر رکھیں گے ?تمام حلقوں میں پولنگ صبح آٹھ بجے سے پانچ بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی ?مظفر گڑھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جمشید دستی اور سابق گور نر پنجاب غلام مصطفی کھر سمیت دیگر امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ? پی پی 63فیصل آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے میاں اجمل آصف ،پی پی پی کے صوبائی صدر رانا آفتاب احمد ،لیبر قومی موومنٹ کے میاں عبدالقیوم ،پاکستان نیشنل مسلم لیگ کے چوہدری امجد علی وڑائچ کے علاوہ اکبر علی وڑائچ ،عثمان مسعود ،رانا آفتاب احمد ،چوہدری محمد الیاس اور عمران آزاد حیثیت سے میدان میں ہیں ?تاہم ان میں سے بعض کو رنگ امید وار ہیں ?اصل مقابلہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان متوقع ہے ?تاہم لیبر پارٹی کے میاں عبداقیوم اور چوہدری امجد علی وڑائچ بھی کلیدی کردار ادا کریں گے ?ضمنی الیکشن کے دوران دونوں بڑی سیاسی پارٹیوں کی اعلی? شخصیات نے انتخابی جلسہ سے خطاب کیا اور حکومتی شخصیات نے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ?اس حلقہ کے کل ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ انیس ہزار چار سو انتالیس ہے جن میں 68ہزارمرد جبکہ 51439خواتین ووٹر شامل ہیں ? ووٹ ڈالنے کے لیے 108پولنگ اسٹیشن قائم کیے گے ہیں?جن میں 24مردانہ ،24زنانہ اور62مشترکہ ہوں گے ?ق لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی اجمل آصف کے مستعفی ہونے سے خالی ہونے والی نشست پر پانچ امید وار آزاد حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.