5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پاکستان کی مالدیپ کو میری ٹائم فورس کی استعداد بڑھانے کی پیشکش
جنگ نیوز -
راولپنڈی …جنگ نیوز… پاکستان نے مالدیپ کو میری ٹائم فورس کی استعداد بڑھانے کی پیشکش کی ہے جبکہ پاکستان اپنے تعلیمی اداروں میں مالدیپ کے طلباء کیلئے مختص نشستوں کی تعداد بڑھانے پر بھی غور کر رہا ہے? یہ بات وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے وزارت دفاع میں مالدیپ کے وزیرخارجہ ڈاکٹر احمد شہید سے ملاقات کے دوران کہی? وزیر دفاع نے کہاکہ پاکستان اپنی سلامتی اور سا لمیت کو یقینی بنانے کیلئے دہشت گردی کے خلاف اپنی مہم جاری رکھے گا? ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں ، دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعلقات سمیت مختلف معاملات زیر غور آئے? دونوں وزراء نے تجارت، معیشت، سیاحت اور دفاع کے شعبے میں قریبی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا? وزیر دفاع نے مالدیپ کے وزیرخارجہ کو پاکستان کے درپیش سیکورٹی چیلنجوں کے بارے میں بتایا? ڈاکٹر شہید نے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن ملک کی حیثیت سے پاکستان اس لڑائی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے? انہوں نے کہاکہ مالدیپ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہے?