تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

عطاآباد جھیل کا پانی اسپل وے کے مشرقی حصے میں داخل ہوگیا

جنگ نیوز -
ہنزہ …عطاآباد جھیل کا پانی اسپل وے کے مشرقی حصے میں داخل ہوگیا اور مزیدپانی داخل ہونے سے اسپل وے کی کھدائی کا کام رک سکتا ہے اور کئی دیگر علاقے بھی زیر آب آسکتے ہیں?عطاآباد جھیل کا پانی اسپل وے کے مشرقی حصے میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے اور خدشہ ہے کہ پانی کے داخل ہونے سے اسپل وے کی کھدائی کام متاثر ہوگا?جھیل کی سطح مزید بلند ہونے دیگر علاقے زیر آب آسکتے ہیں?شش کٹ کا بیشتر حصہ زیر آب آگیا ہے اور وہاں کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گھروں کا بچا کھچاسامان نکالنے میں مصروف ہیں?ضلع ہنزہ نگر میں علی آباد، کریم آباد، حسین آباد، خان آباد، شش کٹ ،چھلت ، سکندر آباد، گلمت اور شایارمیں نو امدادی مراکز قائم کردیے گئے? جہاں بے گھر ہونے والوں کو رہائش اور دیگر سہولتیں مہیا کی جائیں گی? ضلع ہنزہ نگر میں چار ہزار افراد کے بے گھر ہونے کا خدشہ ہے? جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ریٹائرڈ میجر جنرل مظفر جنگ نے بتایا کہ7 سال قبل ہی حکومت کو نشاندہی کردی تھی کہ پہاڑوں میں دراڑیں پڑچکی ہیں اور کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے?ہنزہ نگر کی ضلعی انتظامیہ نے ضلع کے تمام سرکاری تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے?دوسری جانب گوجال کے گاؤں شش کٹ کے بیشتر حصہ کے زیر آب آنے سے تین نجی اسکول بند ہوگئے تاہم ایک اسکول میں چاروں اسکول کے اساتذہ تین شفٹوں میں پڑھا رہے ہیں?سانحہ عطاآباد کے بعد بننے والی جھیل سے جہاں کئی راستے بند ہوئے وہیں مرتضی آبادکے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت اور ہنزہ کے درمیان سڑک ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے? مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کی حکومت کی جانب سے اس آفت سے نمٹنے کیلئے فنڈز مہیا نہیں کئے گئے،جس کی وجہ سے عطاآباد جھیل میں چلنے والی کشتی سروس کسی وقت بھی معطل ہوسکتی ہے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.