5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
جدوجہد آزادی میں حسرت موہانی کا کردار فراموش نہیں کیاجاسکتاَ، الطاف حسین
جنگ نیوز -
لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ برصغیرکی آزادی کی جدوجہدمیں مولاناحسرت موہانی نے جومثالی کرداراداکیاہے اسے تاریخ سے ہرگز فراموش نہیں کیاجاسکتا? سیدالاحرار مولاناحسرت موہانی کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں الطاف حسین نے کہاکہ مولاناحسرت موہانی کی پوری زندگی جرات وہمت، اصول پسندی، بیباکی، باضمیری اورحق پرستی کاعملی نمونہ تھی?وہ صرف شاعرنہیں تھے بلکہ برصغیرکی آزادی کے عظیم رہنما بھی تھے، انہوں نے اپنی تحریروں اورشاعری کے ذریعے صرف دوسرے لوگوں ہی کو آزادی کیلئے جدوجہدکادرس نہیں دیابلکہ خودبھی میدان عمل میں آکر برصغیرکی آزادی کیلئے عملی جدوجہد کی اوراس جدوجہد کی پاداش میں کئی بارقیدوبندکی صعوبتیں برداشت کیں لیکن اپنے ظرف وضمیراوراصولوں کاسودانہیں کیا ? الطاف حسین نے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ مولاناحسرت موہانی اوران جیسے تمام حریت پسندوں اورجدوجہد آزادی کے اکابرین کوہرگزفراموش نہ کیا جائے بلکہ ان کی قربانیوں سے نئی نسل کوآگاہ کیاجائے کیونکہ جوقوم اپنے محسنوں کوفراموش کردیتی ہے وہ دنیامیں کبھی عزت ووقارحاصل نہیں کرسکتی?