تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

قندوز اور غزنی میں اتحادی اور افغان فورسز کا آپریشن ‘45 طالبان ہلاک

جنگ نیوز -
قندوز…جنگ نیوز…افغان پولیس نے دعوی? کیا ہے کہ صوبہ قندوز اور غزنی میں اتحادی آپریشن کے دوران 45طالبان ہلاک اور10 زخمی ہوگئے? قندوز پولیس حکام کے مطابق شمالی شہر قندوز کے قریب زر خرید کے علاقے میں طالبان نے افغان سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا،حملے کی اطلاع ملنے پر اتحادی اسپیشل فورسز تین ہیلی کاپٹروں کے ذریعے موقع پر پہنچیں اور طالبان کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا جس کے نتیجے میں31طالبان ہلاک ہوگئے? غزنی پولیس کے سربراہ خیال باز شیرازی نے غیر ملکی ایجنسی کو بتایاکہ صوبہ غزنی کے3 دیہات میں اتحادی اور افغان فوج نے کارروائی کے دوران14 طالبان ہلاک اور 10 زخمی کردیئے? حکام کے مطابق کارروائی کے دوران عام شہریوں اور سیکورٹی فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.