5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
نئی برطانوی کابینہ کا تمام وزرا کی تنخواہوں میں 5فیصد کمی پر اتفاق
جنگ نیوز -
لندن …برطانیہ کی نئی کابینہ نے اپنے پہلے ہی اجلاس میں تمام نئے وزرا کی تنخواہوں میں5 فیصد کمی پراتفاق کرلیا? اجلاس میں ملکی معیشت اور افغانستان کی صورتِ حال بھی زیربحث آئی?کابینہ کا پہلا اجلاس وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون کی سربراہی میں ہوا? اجلاس میں نائب وزیرِاعظم نگ کلیک بھی شریک تھے? اجلاس کے بعد نئے وزیر خزانہ نے کابینہ کے ارکان کی اس پہلی ملاقات کو تعمیری قرار دیا? ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کے ارکان نے ملکی معیشت اور افغانستان کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیااور وہ ایک ٹیم کی طرح کام کررہے ہیں ?وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق کابینہ کے ارکان نے نئے وزرا کی تنخواہوں میں5 فیصد کمی پر رضامندی ظاہر کردی ہے اور وہ مشترکہ ایجنڈے کے تحت مل جل کر کام کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں?