5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ٹوئنٹی20 پہلا سیمی فائنل،سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
جنگ نیوز -
سینٹ لوشیا…آئی سی سی ٹوئنٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ? کیون پیٹر سن سیمی فائنل میں شرکت کے لئے ویسٹ انڈیز پہنچ چکے ہیں جبکہ سری لنکا کی ٹیم نے بھی اس اہم میچ کیلئے ایک تبدیلی کی ہے تھلن تشاراکی جگہ اجنتا مینڈس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ?انگلینڈ کی ٹیم اس وقت بھر پور فارم میں ہے جبکہ بھارت کے خلاف سری لنکن ٹیم بھی عروج پر نظر آئی ،خاص طور پر انجیلو میتھیوز اور کاپو گدیرا نے بھارت سے فتح چھین لی اور آخری بال پر چھکا مار کر اپنی ٹیم کو سیمی فائنل کے مرحلے تک پہنچا دیا?شائقین کرکٹ کو ایک دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا?شائقین کرکٹ کیلئے جیو سپر یہ میچ سینٹ لوشیا،ویسٹ انڈیز سے براہ راست نشر کر رہا ہے ?