5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اسلام آباد ہائی کورٹ کی تشکیل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج
جنگ نیوز -
لاہور…اٹھاروہویں آئینی ترمیم کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کی تشکیل کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کردیاگیا?سپریم کورٹ بار کے سابق ایگزیکٹو ممبر ملک طارق عزیزایڈووکیٹ کی طرف سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی تشکیل آئین اورسپریم کورٹ کے فیصلوں کے منافی ہے اوراس کی تشکیل مخصوص مفادات کیلئے کی گئی?ا س سے نہ صرف صوبوں کے درمیان امتیاز پیدا ہوگابلکہ عدالتوں پر مقدمات کابوجھ بھی بڑھے گا?درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صرف ایک شہرکیلئے مکمل ہائی کورٹ کی تشکیل ناقابل فہم ہے اس لیے اسے کالعدم قراردیاجائے?