5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بجلی کی قیمت میں اضافے کافیصلہ فی الفورواپس لیاجائے،متحدہ
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے بجلی کی قیمت میں مزیدچھ فیصداضافے کے فیصلے پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اورکراچی سمیت ملک بھرمیں بجلی کی طویل دورانیہ لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے صدر،وزیراعظم سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں چھ فیصداضافے کافیصلہ فی الفورواپس لیاجائے?اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ہرماہ بجلی ،گیس اورپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونیو الے اضافے نے مہنگائی میں400 گناہ سے بھی زیادہ اضافہ کردیاہے ، مہنگائی نے غریب عوام کی کمرتوڑرکھی ہے اوربجلی مہنگی ہونے سے بھی اشیائے خوردونوش کی قیمتیں غریب عوام کی پہنچ سے مزیددورہوجائیں گی? گزشتہ چند سالوں کے دوران ہوشرباء مہنگائی عوام کے معاشی ،اقتصادی اوراجتماعی قتل عام کاسبب بن رہی ہے جس نے تنخواہ دارغریب ومتوسطہ طبقے کے عوام کی زندگی اجیرن بن کررہ گئی ہے اوروہ کسمپرسی و فاقہ کشی کی زندگی سے تنگ آکرنہ صرف خودکشی اورخودسوزی جیسے اقدامات پرمجبور ہورہے ہیں جبکہ روزبہ روزبڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب شہروں میں جرائم کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوتاجارہاہے? انہوں نے کہاکہ کراچی کے شہری پہلے ہی مہنگی ترین بجلی استعمال کرنے پرمجبورہیں اورتمام ترمصائب و پریشانیوں کے باوجودباقاعدگی سے بجلی کے بل جمع کراوتے ہیں لہ?ذاوہ ایسے کسی فیصلے کوکسی بھی صورت قبول نہیں کرینگے?انہوں نے کہاکہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروباری اورتجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثرہورہی ہیں اوردرجنوں کمپنیاں اور کار خانے بندہوکررہ گئے اورمہنگی بجلی سے مزیددرجنوں کمپنیاں اورکارخانے بندہونے کاخدشہ ہے جس سے ملک میں مزیدبے روزگاری بڑھے گی ?حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے صدرمملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضاگیلانی سے مطالبہ کیاہے کہ بجلی کی قیمت میں حالیہ چھ فیصداضافے کافیصلہ فی الفورواپس لیاجائے اورعوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائی جائے?