تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کے ای ایس سی کی مزدور دشمن پالیسیوں نے ادارے کو تباہ کر دیا ہے،ایکشن کمیٹی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ارکان جاوید علی ، ایاز مینگل ،اسلم سموں،لطیف مغل،ارباب اسد،شاہ سعیداوردیگرنے کہا کہ کے ای ایس سی کی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی اور مزدور دشمن پالیسیوں نے ادارے کو تباہی کی طرف گامزن کر دیا ہے ادارے میں ایسے کالے قوانین نافذ کئے جارہے ہیں جوبنیادی انسانی حقوق کے چارٹر کے منافی ہیں ?یہ بات انہوں نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت ہونے والے احتجاجی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کہی?انہوں نے کہا کہ کے ای ایس سی کے ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا تو ملازمین اپنے اتحاد کی قوت ایسی تمام کوششوں کو نہ صرف ناکام بنادیں گے بلکہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے?مقررین نے کہا کہ ایک طرف تو انتظامیہ اپنی مرضی اور اپنے بنائے ہوئے قوائد اور اصول کے تحت نان ٹیکنیکل افراد کو بھرتی کر رہی ہے اور دوسری طرف20,20 سال سے کام کرنے والے تجربہ کار ٹیکنیکل افسران و ملازمین کو یک جنبش قلم سے ملازمتوں سے بغیر کسی مراعات کے جبری برطرف کر رہی ہے انتظامیہ کا یہ عمل سراسرملازمین کے معاشی قتل عام کے مترادف ہے? مقررین نے لیبر یونین پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں تنبیہ کی کہ وہ انتظامیہ کا آلہ کار بنے سے گریز کریں?انہوں نے کے ای ایس سی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جبری بر طرف کئے گئے تمام افسران کو فی الفور بحال کیا جائے ? جلسے سے یونائیٹڈ ورکرز فرنٹ، پیپلز ورکر ز فرنٹ ، کسوٹی ، جئے سندھ پورھیت سنگت اور دیگر ٹرید یونینز کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا? اس موقع پر کے ای ایس سی کے متاثرین کے علاوہ ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.