5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ٹوئنٹی20 پہلا سیمی فائنل،سری لنکا کا انگلینڈ کوجیت کیلئے129رنز کا ہدف
جنگ نیوز -
سینٹ لوشیا…آئی سی سی ٹوئنٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا نے انگلینڈ کو میچ میں فتح کے لئے 129رنز کا ہدف دیا ہے ?میچ کا ٹاس سری لنکا کے کپتان سنگا کارا نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن سری لنکن بیٹسمین آج بجھے بجھے نظر آئے اور آزادانہ اسٹروک نہیں کھیل سکے، اور مقررہ20اوورز میں128رنز تک محدود رہی ?کپتان سنگا کارا16،مہیلا جے وردھنے10اور بھارت کے خلاف عمدہ مظاہرہ کرنے والے کاپو گدیرا16رنزبنا کر آؤٹ ہو گئے اور بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے ?صرف انجیلیو میتھیوز ہی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے، انہوں نے 45گیندوں کا سامنا کیا اور58رنز بنائے ،ان کی اننگ میں3چوکے اور ایک بلند و بالا چھکا شامل تھا ?انگلینڈ کی جانب سے اسٹورڈ براڈنے2جبکہ سائڈ بوٹم،سوان اور بریسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ?شائقین کرکٹ کیلئے جیو سپر یہ میچ سینٹ لوشیا،ویسٹ انڈیز سے براہ راست نشر کر رہا ہے ?