تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم کی پائریسی کرنیوالوں پر ہرجانے کیلئے پروڈیوسر سرگرم

جنگ نیوز -
آسکر ایوارڈ یافتہ فلم کی پائریسی کرنیوالوں پر ہرجانے کیلئے پروڈیوسر سرگرم

لاس ویگاس…آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ”The Hurt Locker “ کے پر وڈیوسر انٹر نیٹ کے ان ہزاروں صارفین کے خلاف کروڑں ڈالر کے ہر جانے کا دعوی دائرکرنے کی تیاری کررہے ہیں جنہوں نے ان کی اس فلم کو غیر قانو نی طور پر ڈاؤن لوڈ کیا ہے ?ذرائع کے مطابق ولٹیج پکیچر ز کے ایگزیکٹیوز اور یوایس کاپی رائٹ گروپ (US Copyright Group)نامی ایک امریکی تنظیم مشترکہ طورپر غیر قانونی ڈاؤن لوڈنگ کرنے والی انٹرنیٹ صارفین کے خلاف مہم چلا ئے گی ?یو ایس کاپی رائٹ تنظیم کے قانونی مشیر Dunlapنے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”The Hurt Locker“ کے پر وڈیوسران انٹرنیٹ صارفین کے خلاف کروڑں ڈالر کے ہرجانے کا دعوی دائرکریں گے جنہوں نے2009میں اس فلم کو ریلیز سے 5ماہ قبل غیر قانونی طورپر آن لائن ڈاؤن لوڈ کیا تھا?Dunlapکا یہ بھی کہنا ہے کہ فلم ”The Hurt Locker“ کے حوالے سے یہ اہم قانونی فیصلہ اینٹی پائریسی مہم کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا?واضح رہے کہ فلم”دی ہارٹ لوکر“نے رواں سال6اکیڈمی ایوارڈ جیتے تھے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.