تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کترینہ کیف اپنی نئی آنیوالی فلم کا نا م تبدیل کئے جانے پر نا خوش

جنگ نیوز -
کترینہ کیف اپنی نئی آنیوالی فلم کا نا م تبدیل کئے جانے پر نا خوش

ممبئی…بالی وڈ کی پرکشش اداکارہ کترینہ کیف اپنی نئی آنے والی فلم ”Running with the Bulls“کا نام تبدیل کیے جانے پر نا خوش ہیں? ذرائع کے مطابق ہدایت کار ہ زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم”Running with the Bulls“کا نام تبدیل کر کے ”زندگی ملے گی نادوبارہ“ رکھے جانے پر کتر ینہ کیف نے ناراضگی کا اظہا ر کیا ہے?ذرائع نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ کترینہ نے فلم کے نئے ہندی نام”زندگی ملے گی نہ دوبارہ“ کو دقیا نوسی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کا یہ نام نہ تو موجودہ دور کے مطابق ہے اور نہ ہی یہ نام فلم کو سوٹ کرتا ہے، یہاں تک کہ کتر ینہ نے فلم ساز کو فلم کا ایک فیشن ایبل نام رکھنے کا مشورہ بھی دیا ہے?واضح رہے کہ فلم”Running with the Bulls“میں کترینہ کیف پہلی مر تبہ ہر یتھک روشن کے مقابل نظر آئیں گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.