تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پاکستان میں گرفتار شخص کا فیصل شہزاد کی معاونت کا اعتراف،دعوی?

جنگ نیوز -
واشنگٹن…نیویارک ٹائمز اسکوائرپر حملے کی ناکام کوشش کرنے والے فیصل شہزاد سے تعلقات کے شبے میں پاکستان میں گرفتار شخص نے اس کی معاونت کا اعتراف کرلیا ہے?ایک امریکی اخبار نے دعوی? کیا ہے کہ پاکستانی حکام نے فیصل شہزاد سے تعلق کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کیاہے جس کے طالبان کے ساتھ بھی روابط ہیں? رپورٹ میں امریکی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں زیرحراست شخص نے دوران تفتیش اعتراف کرلیاہے کہ اس نے نیویارک ٹائمز اسکوائرپر حملہ کی ناکام کوشش کرنے والے فیصل شہزاد کی معاونت کی تھی?اخبار کے مطابق امریکی حکام اس بات کا یقین رکھتے ہیں کہ گرفتار شخص کے تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ بھی رابطے ہیں?امریکی حکام کے مطابق فیصل شہزاد کے طالبان کے ساتھ روابط کے حوالے سے فون، ای میلز ریکارڈ اور دیگر مواصلاتی ذرائع کے حوالے سے ثبوت اکٹھے کیے جا رہے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.