5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
مستونگ: موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، دو افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
مستونگ…ضلع مستونگ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے?مستونگ بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کردی جس سے ڈی سی او آفس مستونگ کا کلرک محمد حسن اور محکمہ زراعت کا اہلکار عبدالصمد جاں بحق ہوگیا جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے?دونوں افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے لئے سول اسپتال مستونگ پہنچا دی گئیں?