5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
عوام نے دوبڑی پارٹیوں کیخلاف فیصلہ دے دیا،نذیرارائیں
جنگ نیوز -
بورے والا…بورے والا کے حلقہ این اے167سے عوامی اتحاد گروپ کے امیدوارچوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ بورے والا کے عوام کل دو بڑی پارٹیوں کیخلاف عدم اعتماد کر کے نئی تاریخ رقم کریں گے? انہوں نے یہ بات انتخابی مہم ختم ہونے سے پہلے ایچ بلاک لنک جوئیہ روڈ پر انتخابی جلسے سے خطاب میں کہی?ان کا کہنا تھا کہ علاقے کے عوام نے پہلی مرتبہ جھوٹ اور منافقت کی سیاست کے خلاف علم بلند کیا ہے اوراس مشن میں کامیابی ان کے قدم چومے گی?اتحاد گروپ کے رہنما چوہدری قربان علی چوہان کاکہنا تھاکہ عوامی اتحاد نے جعلی ڈگری اور بریف کیس کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کردی ہے، حکومتی امیدوار سرکاری مشینری کے استعمال کے ساتھ دھمکیوں کا سلسلہ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن عوام نے اپنافیصلہ سنا دیا ہے?