5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
صوبہ خیبر پختونخوا میں تین روزہ پولیو مہم 24مئی سے شروع ہوگی
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور سمیت صوبہ بھر میں تین روزہ پولیو مہم24 مئی سے شروع کی جا رہی ہے، جس میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ?ای پی ائی کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبدو گل کے مطابق مہم کے دوران7 لاکھ80 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے? ڈاکٹر عبدوگل کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے لیے19 سو46 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی ?