5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کاشتکاروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائیگی،شہبازشریف
جنگ نیوز -
لاہور…وزیراعلی? پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت کوچھوٹے کاشتکاروں کا مفاد عزیز ہے،کسی کوان کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی?انہوں نے یہ بات پنجاب میں گندم خریداری مہم کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس میں کہی?شہبازشریف کاکہنا تھا کہ ساڑھے بارہ ایکڑ اراضی کے مالکان کو باردانے کی فراہمی کویقینی بنادیا گیا ہے،آئندہ سال گندم خریداری کے عمل کو مکمل آؤٹ سورس کرنے کیلئے نظام وضع کیا جائیگا?وزیراعلی? نے محکمہ خوراک سے کرپٹ عناصر سے پاک کرنے کیلئے سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی?اس موقع پر سیکریٹری خوراک نے بتایا کہ صوبے میں اب تک29 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کی جا چکی ہے جبکہ32لاکھ ٹن کیلئے باردانہ تقسیم کردیاہے?