تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ہالی وڈ اسٹار رسل کرو بھارت میں فلم بنانے کے خواہش مند

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سینٹرل مانیٹرنگ…ہالی وڈ کے کئی پروڈیوسراور ڈائریکٹر بالی وڈ فلموں کے مصالحے سے متاثر نظر آتے ہیں تاہم اب ہالی وڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار رسل کرو بھی اس فہرست میں شامل ہوگئے ہیں ?رسل کرو کا کہنا ہے کہ وہ ایک بالی وڈ فلم بنانے کے خواہشمند ہیں جسے انڈیا میں ہی بنایا جائے گا تاہم وہ کسی مناسب اسکرپٹ کی تلاش میں ہیں? رسل کرو کا کہنا ہے کہ انہیں ہندی کا ایک لفظ بھی نہیں آتا پھر بھی بالی وڈ فلموں کا انداز انہیں بے انتہا پسند ہے جس کے باعث جب بھی انہیں کوئی معیاری اسکرپٹ ملا تو وہ ایک ہندی فلم ضرور بنائیں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.