تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

درشیل سفاری کی اگلی فلم کی ریلیز میں عامر خان کی غیر معمولی دل چسپی

جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان جہاں اپنے کام میں غیر معمولی محنت،لگن اور کردار پر گہری تحقیق کرکے اسے مہارت کے ساتھ نبھانے کے بارے میں مشہور ہیں وہیں وہ اپنی ذات سے جڑے دیگر لوگوں کے کام پر بھی گہری نگاہ رکھتے ہیں?حال ہی میں جہاں مسٹر پرفیکشنسٹ اپنی اہلیہ کرن راؤ کی فلم دھوبی گھاٹ میں اپنے ساتھی ہیرو پرتیک کو میڈیا سے دور رہنے کی ہدایات دیتے نظر آئے وہیں دوسری جانب ان کی تمام تر توجہ درشیل سفاری کی آنے والی فلم پر بھی مرکوز ہے?عامر خان کی فلم میں 'تارے زمین پر' میں اشان کا کردار مہارت سے نبھا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ننھے اداکار13سالہ درشیل سفاری کی اگلی فلم بَم بَم بولے بہت جلد سینیماؤں کی زینت بننے والی ہے?درشیل کو بالی ووڈ میں متعارف کروانے والے عامر انکل ناصرف اس کی فلم کے تمام تر پروگرامزسے مکمل طور پر آگاہ ہیں بلکہ اس کے والدین کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں تاکہ بالی ووڈ کی مشکلات سے انجان یہ بچہ اپنے کیریر کے آغاز میں ہی کوئی غلط فیصلے نا کربیٹھے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.