تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

نیو یارک: مین ہٹن میں مشتبہ گاڑی سے خوف و ہراس پھیل گیا

جنگ نیوز -
نیو یارک…نیو یارک میں مشتبہ گاڑی کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا لیکن پولیس نے تحقیقات کے بعد گاڑی اور علاقے کو کلیئر کر دیا ہے ?آج نیو یارک کے یو نین اسکوائر کے نزدیک علاقے لو ئر مین ہٹن میں پولیس کو ایک مشتبہ گاڑی پارکنگ ایریا میں ملی جس کی سیٹ پر2تیل کے ڈبے موجود تھے ، گاڑی کا مالک نہ ملنے پر پو لیس کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی اور اس کے ساتھ ساتھ بم اسکواڈ اور فائر بریگیڈ کو بھی بلا لیا گیا ، جبکہ قریبی عمارتیں خالی کروا لی گئیں ? کچھ دیر بعدگاڑی کا مالک مل گیا اور اس نے بتایا کہ وہ گھاس کاٹنے کی مشینیں بنا تا ہے اور یہ اس کے کام کی چیزیں ہیں ، اس کے بعد پولیس نے گاڑی اور اس علاقے کو کلیئر کردیا ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.