5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
تھائی لینڈ: حکومت مخالف مظاہرین کیخلاف فوجی کارروائی، ایک شخص ہلاک
جنگ نیوز -
بینکاک …تھا ئی لینڈ میں حکومت مخالف مظا ہروں میں شدت آگئی ہے، حکومت نے مظاہرین کے خلاف فوجی کارروائی شروع کردی ہے،مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں فائر کی گئیں، اس دوران ایک شخص ہلاک ہوگیاجبکہ مشتعل افراد نے ایک پولیس وین کو نذرآتش کردیا? تھائی لینڈ کے دارلحکومت بینکاک میں حکومت مخالف مظا ہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے? پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر نے کیلئے آنسو گیس اور پلاسٹک کی گولیاں فائر کیں ? دوسری جانب مشتعل مظا ہرین نے پولیس کی گاڑی کو آگ لگا دی? علاقے سے مسلسل فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں ، مظا ہرین نے مظا ہروں کا سلسلہ بڑھانے کی دھمکی دی تھی جس کے جواب میں فوج نے مظا ہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کر نے کی دھمکی دی تھی? گزشتہ روز وزیرِ اعظم نے ملک کے15مزید صوبوں میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا تھا جبکہ دارالحکومت بنکاک اور ملحقہ علاقوں میں پہلے سے ایمرجنسی نافذ ہے ?