5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
مغوی فرانسیسی کے بدلے القاعدہ ارکان کی رہائی کا مطالبہ
جنگ نیوز -
دبئی …القاعدہ نے ایک ویب سائٹ پر آڈیو پیغام کے ذریعے فرانسیسی انجینئر کے اغوا کی ذمے داری قبول کر تے ہو ئے اس کے بدلے اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطا لبہ کیا ہے ?امریکی انٹیلی جنس گروپ کے مطا بق القاعدہ کے شما لی افریقی ونگ نے ایک ویب سائٹ پر آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں فرانسیسی انجینئر مچل جرمینوکے اغوا کی ذمے داری قبول کی گئی ہے اس سائٹ پر فرانسیسی انجینئر کا آڈیو پیغام، تصویر اور اس کے شناختی کارڈ کی کا پی ہے ? پیغام میں مطا لبہ کیا گیاہے کہ اس انجینئر کے بدلے القاعدہ کے لوگوں کو رہا کیا جائے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو اس انجینئر کی موت کے ذمے دار فرانسیسی صدر نکولس سرکو زی ہو نگے ?