5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بھارت:چند سالوں میں گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں اضافہ
جنگ نیوز -
نئی دہلی …جنگ نیوز… بھارت میں 1994ء سے لے کر 1997ء تک کے درمیانی عرصہ میں گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں 58 فیصد اضافہ ہوا? بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر ماحولیات جے رام رامیشن کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1994ء سے لے کر 1997ء تک ملک میں سیمنٹ کی پیداواری صنعت، بجلی پیدا کرنے اور ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں ہونے والی ترقی کے باعث گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں اضافہ ہوا? انہوں نے بتایا کہ 1994ء میں بھارت میں ایک ارب 25 کروڑ ٹن گرین ہاؤس گیسز کا اخراج ہوا جبکہ 1997ء میں یہی اخراج ایک ارب 90 کروڑ ٹن ہوگیا? رامیشن نے بتایاکہ چین اور امریکہ میں گرین ہاؤس گیسز کا اخراج بھارت سے چار گنا زیادہ ہے? واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہونے والے اعلی? سربراہی اجلاس کے شرکاء نے گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں کمی لانے کی ضرورت پر زور دیا تھا?