5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
خوشگوارازدواجی زندگی مہلک بیماریوں کے خطرات کم کر سکتی ہے،طبی ماہرین
جنگ نیوز -
نیویارک…جنگ نیوز… طبی ماہرین نے کہا ہے کہ خوشگوار ازدواجی زندگی مہلک بیماریوں کے خطرات کو 85 فیصد کم کر سکتی ہے، محبت کرنی والی بیوی، بیمار شوہر کی عمر کو 20 سے 25 سال تک بڑھا دیتی ہے?1963 سے 1997 ء تک کے 34 سال پر مشتمل طویل شواہد اعدادو شمار کی روشنی میں طبی ماہرین نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ غیر شادی شدہ افراد کی زندگی64 فیصد تک کم ہوسکتی ہیں? پروفیسر یوری گولڈ بورسٹ کی اس تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ مرد اور عورت کے خوشگوار تعلقات دونوں کی صحت کیلئے مجرب ہیں، اس تحقیق کو تل ابیب یونیورسٹی سمیت دیگر اداروں نے بھی چیک کیا? ماہرین طب کے مطابق خوشگوار شادی شدہ زندگی کی تشریح گو مختلف حوالوں سے کی جا سکتی ہے مگر اس کا مرکزی محور ایک دوسرے کیلئے جینا مرنا ہی ہے?