تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

آئندہ حج کوٹہ ایک لاکھ 59 ہزار 647 ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور

جنگ نیوز -
اسلام آباد…جنگ نیوز… وفاقی وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ پاکستانی حجاج کرام کیلئے آئندہ حج کوٹہ ایک لاکھ 59 ہزار 647 ہے، نئی حج پالیسی جونہی کابینہ سے منظور ہو گی اس کا اعلان کر دیا جائے گا? جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران چوہدری عابد شیر علی کے سوال کے جواب میں وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی نے ایوان کو بتایا کہ آئندہ سال حج کیلئے سرکاری سکیم کے تحت 80 ہزار جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت 79 ہزار 647 حجاج کرام کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے بھجوایا جائے گا? انہوں نے بتایا کہ نئی حج پالیسی 2010ء کی جونہی کابینہ سے منظوری دی جائے گی، اس کا اعلان کر دیا جائے گا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.