تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا،وفاقی وزیر بلدیات

جنگ نیوز -
کراچی …وفاقی وزیر برائے بلدیات اور رورل ڈولپمنٹ جسٹس(ریٹائرڈ) عبدالرزاق تھہیم نے ملک میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے?یہ بات انھوں نے میونسپل ٹریننگ اور ریسیرچ انسٹیٹیوٹ کی زیر اہتمام اختتامی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی?خیبر پختونخواہ، سندھ اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ایڈمنسٹریٹرز اور دیگر نے ایم ٹی آر آئی کے تحت بلدیاتی حکومت اور ڈیولپمنٹ پر5 روزہ کورس میں شرکت کی، آج کورس کے اختتامی تقریب میں شرکا کو سرٹیفکیٹ پیش کئے گئے? تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر برائے بلدیات اور رولرز ڈیولپمنٹ نے کہا کہ انھوں نے نادرا کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے شناختی کارڈ کے اجرا کو یقینی بنایا جائے? انھوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کا نظام رہے گا تاہم صوبوں کے پاس اختیار ہے کہ وہ قوانین میں تبدیلی کریں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.