5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سماعت سے محرومی کا مکمل علاج دریافت کرلیا گیا
جنگ نیوز -
واشنگٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…دنیاکے لاکھوں افراد قوت ِ سماعت سے محرومی کا شکار ہیں تاہم اب بہرے پن کا مکمل علاج دریافت کرلیا گیاہے? بین الاقوامی سائنسدانوں نے کان کے ایسے مصنوئی بال تیار کیے ہیں جو سننے میں مدد دیں گے? انسانی کان میں موجود چھوٹے چھوٹے قدرتی بالوں کی طرح ماہرین نے اسٹیم سیل کی مدد سے مصنوئی بال تیار کئے ہیں جنہیں قوتِ سماعت سے محروم افراد کے کان میں لگا کر ان کی سماعت بحال کی جاسکتی ہے? امریکہ کی ایک یونیورسٹی میں ہونے والا اپنی نوعیت کا یہ پہلا کامیاب تجربہ ہے جو دنیا بھر کے لاکھوں افراد کو قوتِ سماعت کی محرومی سے محفوظ رکھ سکتا ہے? ماہرین کا کہنا ہے کہ کان کے اندرونی حصے میں موجود قدرتی بال صوتی لہروں کو تبدیل کرکے دماغ تک بھیجتے ہیں جس کے بعد ذہن کسی بھی پیغام کو سمجھ پاتا ہے?