5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سینیٹ:2 برس میں ریل کے291 حادثات،60 افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ گزشتہ2 برس میں ریل کے291 حادثات میں60 افراد جاں بحق اور208 زخمی ہوئے?اس پر اپوزیشن نے وزیر ریلوے کے استعفی? کا مطالبہ کر دیا ?سینیٹ کو وزارت ریلوے نے تحریری طور پر بتایا ہے کہ ریلوے کی61 مسافر کوچز اور7744مال بردار کوچز آپریشنل عمر پوری کر چکی ہیں ? سینیٹ میں قائد حزب اختلاف وسیم سجاد نے کہا کہ آئے روز ریلوے حادثات کی ذمہ داری قبول کرکے وزیر ریلوے کو مستعفی ہو جانا چاہئے ? تحریری جوابات میں بتایاگیاہے کہ ملک میں4 نجی ایئرلائنز آپریشنل ہیں جب کہ مزید ایک کی درخواست زیر غور ہے? وزیر داخلہ نے سینیٹ کو بتایا کہ ایف سی کی تنخواہیں بڑھانے کی سمری منظوری کیلئے بھیج دی گئی ہے? سینیٹ نے ضابطہ دیوانی میں ترمیم کا بل مجریہ2010 متفقہ منظور کر لیا? بعد میں اجلاس پیر سہ پہر چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا?