تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

آئی ایم ایف اجلاس میں پاکستان کیلئے 1.3ارب ڈالر کی منظوری متوقع

جنگ نیوز -
واشنگٹن …آئی ایم ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہورہا ہے جس میں پاکستان کو قرضے کی پانچویں قسط1 ارب30کروڑ ڈالر کی منظوری متوقع ہے?آئی ایم ایف حکام کے مطابق اجلاس میں پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران مالیاتی خسارہ ہدف کردہ4.9 فیصد سے بڑھ کر5.1 فیصد کی بھی منظوری متوقع ہے?پاکستان کی جانب سے معاشی اہداف اور بجلی نرخوں میں اضافے میں تاخیری کے باعث آئی ایم ایف نے قرضے کی پانچویں قسط روک دی تھی? آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو11 ارب30کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دی گئی تھی جس میں سے اب تک6 ارب54 کروڑ چار قسطوں کی ذریعے جاری کیا جاچکا ہے جبکہ قرضے کی پانچویں قسط1 ارب30 کروڑ آنے کے بعد حاصل ہونیوالے قرضوں کی مالیت7 ارب84 کروڑ ڈالر ہوجائے گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.